Official Web

سی پیک پر میرا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، مشیر تجارت

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے میرے انٹرویو کے کچھ حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے۔

برطانوی اخبار کو سی پیک کے حوالے سے دیے گئے انٹرویو پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سی پیک کے بارے میرے انٹرویو کے کچھ حصوں کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا تاہم اس معاملے پر آج شام اپنی وضاحت جاری کروں گا۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت چین کے ساتھ ہونے والے سی پیک معاہدوں پر دوبارہ غور کرے گی اور نئے سرے سے شرائط طے کی جائیں گی۔

اخبار کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں میں پاکستانی کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور چینی کمپنیاں ناجائز فائدہ اٹھارہی ہیں لہذا سی پیک منصوبوں کو ایک سال کے لیے روک دینا چاہیے۔

Comments
Loading...