Official Web

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 35 افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں طالبان کے تین تازہ حملوں میں 35 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان میں طالبان جنگجوؤں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں افغان فوج کے 14 اہلکار ہلاک اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔

طالبان کی جانب سے دوسرا حملہ صوبہ قندوز میں افغان لیڈر احمد شاہ مسعود کی 17 ویں برسی کے موقع منعقد کردہ تقریب کے لیے جانے والے قافلے پر کیا گیا۔ خود کش حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔

ادھر صوبہ زوانجان میں طالبان شدت پسندوں نے افغان پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 8 سمتبر کو بغلان صوبے میں بھی طالبان حملہ آوروں نے 30 افغان فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر کے چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

Comments
Loading...