Official Web

دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں عمر ان خان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ہفتہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ گذشتہ رات دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 9 لاکھ ڈالرز کی امداد حاصل ہوئی،اس ریکارڈ توڑ کاوش پر میں اپنی ٹیم کا اور دبئی کے لوگوں کا بطور خاص شکر گزار ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں رواں سال میں ایک ملین ڈالر کی امداد بھی حاصل ہوگی۔

Comments
Loading...