Official Web

آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، میکسویل ٹیم سے باہر

سڈنی: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا تاہم مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز اکتوبر کے پہلے ہفتے سے ہوگا جس کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹم پین کینگروز ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، پیٹر سیڈل، جان ہولاند، ایشٹن اگر، نیتھن لیون، مچل اسٹارک، مچل مارش، شان مارش، مچل نیسر، میٹ رینشو، مارنس لیبس ہینگ اور برینڈن ڈوگٹ شامل ہیں۔

cricket.com.au

@CricketAus

BREAKING NEWS:

Australia Test squad for : Tim Paine (c), Ashton Agar, Brendan Doggett, Aaron Finch, Travis Head, Jon Holland, Usman Khawaja, Marnus Labuschagne, Nathan Lyon, Mitch Marsh, Shaun Marsh, Michael Neser, Matt Renshaw, Peter Siddle, Mitchell Starc.

حیران کن طور پر جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل کو 15 رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا جب کہ 5 ایسے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی جنہوں نے کبھی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔

ٹیسٹ کیپ حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں میں مچل نیسر، برینڈن ڈوگیٹ، مارنس لیبس ہینگ، ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ شامل ہیں۔

گلین میکسویل نے ٹیم میں ایرون فنچ کو شامل کیے جانے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے مستحق تھے۔

Glenn Maxwell

@Gmaxi_32

So incredibly happy and proud for my good mate @AaronFinch5’s call up to the test squad! Has been sensational this year and thoroughly deserves his opportunity!

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر اور دوسرا 16 سے 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments
Loading...