Official Web

روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آج سے آغاز

ماسکو: روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ‘ووسٹوک 2018’ نامی جنگی مشقیں سائبیریا کے جنوبی حصے میں کی جائیں گی جس میں چین اور منگولیا کے فوجی دستوں سمیت 3 لاکھ فوجی اہلکار حصہ لیں گے۔

ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگی مشقوں میں 36 ہزار فوجی گاڑیاں، ایک ہزار طیارے اور 80 جنگی جہاز حصہ لیں گے جب کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی ووسٹوک مشقوں کا جائزہ لیں گے۔

روسی وزیر دفاع سرگوئے شوئگے کا کہنا ہے کہ تین لاکھ فوجی، 36 ہزار فوجی گاڑیاں، ایک ہزار جہاز اور 80 جنگی بیڑے مشقوں کا حصہ ہوں گے، اس تمام کا مقصد کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے۔

یاد رہے کہ روس نے اس سے قبل ‘ووسٹوک 2014’ کے نام سے فوجی مشقیں کی تھیں جس میں ایک لاکھ 55 ہزار اہلکاروں نے شرکت کی تھی۔

Comments
Loading...