Official Web

5 ہزار کے نوٹ کو تبدیل نہیں کیا جارہا، اسٹیٹ بینک

راچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5ہزار روپے والے نوٹوں کی تبدیلی کی افواہ کو گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک نے 5 ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے یا منسوخ کرنے کی کوئی سفارش نہیں کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی نوٹ کی منسوخی کے لیے اسٹیٹ بینک پیشگی اعلان کرتا ہے۔ ایسے تمام اعلانات اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دیے جاتے ہیں اور ان کا سرکلر بھی جاری کیا جاتا ہے۔

Comments
Loading...