Official Web

دبئی میں جائیدا رکھنے والوں کی فہرست ایف بی آر کو ارسال

اسلام آباد: 

وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی فہرست ایف بی آرکو بھجوا دیں۔

 

وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے دبئی میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ دبئی میں اربوں روپے کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانیوں کے نام اورکمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبرز پر مشتمل فہرست ایف بی آرکو بھجوا کر ضروری معلومات مانگ لی گئی ہیں۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزکے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے ایف بی آرکو مراسلہ میں ان پاکستانیوں کے انکم ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں۔

Comments
Loading...