Official Web

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ٹورنامںٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش ، سری لنکا ، ہانگ کانگ ، افغانستان ، بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

ایونٹ کا پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ 16 ستمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا۔ تیسرا میچ 17 ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا، چوتھا میچ 18 ستمبر کو انڈیا اور ہانگ کانگ کے درمیان ، پانچواں میچ 19 ستمبر کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان، چھٹا میچ 20 ستمبر کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل 26 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کیلئے گرائونڈ کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Comments
Loading...