Official Web

میت کی پاکستان منتقلی، شریف فیملی نے حکومتی پیشکش مسترد کر دی

لندن:  شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کا جسدِ خاکی پاکستان منتقل کرنے کی حکومی پیشکش شکریہ کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنازہ کے تمام انتظامات خود کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون کی پیشکش شکریہ کے ساتھ رد کر دی ہے۔ ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ میت کی پاکستان روانگی اور جنازہ کے تمام انتظامات خود کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی خاص ہدایت پر پاکستانی ہائی کمیشن نے بیگم کلثوم نواز کا جسدِ خاکی پاکستان بجھوانے میں اپنے تعاون کی پیشکش کی تھی۔

احکامات ملنے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچا جبکہ ایک افسر کو شریف خاندان کی معاونت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔

Comments
Loading...