Official Web

دپیکا رنویر 12 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 12 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کے چرچے ہیں، دونوں کی شادی کی حتمی تاریخ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق رنویر اور دپیکا پڈوکون 12 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کیمو‘‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں کی شادی میں صرف 30 لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ مہمانوں کو تقریب میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔ اس کے علاوہ دپیکا رنویر نے شادی کی تقریب میں رازداری برقرار رکھنے کے لیے مہمانوں کو ای میل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ لیک کیمو کا شمار اٹلی کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہےاور یہاں شادی کرنا ہر جوڑے کا خواب ہے۔

Comments
Loading...