پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ

جنوری 2018 کے اختتام تک پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں تین ہزار سات سو پچیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا
کراچی(آن لائن)ایمرجنگ مارکیٹ کے انڈیکس میں شمولیت کے تین ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج لگ بھگ 8 برس کے بعد ایک بار پھر 31 اکتوبر 2017 کو ایم آئی ایس سی آئی انڈیکس میں شامل ہوئی۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تین ماہ یعنی جنوری 2018 کے اختتام تک پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 ہزار 725 پوائنٹس بڑھ گیا۔ یکم نومبر سے جنوری کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایا کاری ریکارڈ کی گئی۔سال 2018 میں اب تک دنیا کے دیگر مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی جس کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ رواں برس میں اب تک کی بہترین مارکیٹوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

Comments
Loading...