Official Web

ارمینا خان نے ٹوئٹر پر غیراخلاقی زبان استعمال کرنےوالے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے ایک صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ دنوں ارمینا خان کے لیے ایک صارف نے انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے چند ٹوئیٹس شیئر کی تھیں، جس پر اداکارہ آگ بگولہ ہوگئیں۔

اگرچہ مذکورہ صارف نے اپنی تمام ٹوئیٹس کو بعدازاں حذف کردیا تھا، لیکن ارمینا خان نے وہ تمام ٹوئیٹس بذریعہ اسکرین شاٹ محفوظ کرکے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیے۔

ارمینا خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر اظہار افسوس کیا اور استفسار کیا کہ اس شخص کی معلومات دینے میں کون ان کی مدد کرسکتا ہے؟

Armeena Khan

@ArmeenaRK

Amusing. What a shame. Right I need details on this guy. Who can help? https://twitter.com/farhan59634327/status/1038456126646435846 

اداکارہ نے اس کے بعد ایک اور ٹوئٹر پیغام میں آگاہ کیا کہ اس صارف نے تمام ٹوئیٹس حذف کردی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’اس شخص کو ڈھونڈ لیا گیا ہے اور اسے متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا’۔

ارمینا کا کہنا تھا، ‘اگر آپ کسی کو برے کلمات کہتے سنیں تو برداشت نہ کریں بلکہ اس کی رپورٹ درج کروائیں، یہ سائبر کرائم ہے‘۔

Armeena Khan

@ArmeenaRK

So guys, he’s deleted his tweets. However, we tracked him and he will be reported to the correct authorities. See you can’t abuse like any longer and if you see someone else being abused like that pls report them to the authorities too.

اداکارہ کا مذکورہ صارف کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ان کی نظر میں ماں، بہن اور بیٹی کی کوئی عزت نہیں، ایسے لوگ معاشرے کی برائی ہیں، ہمیں ہمارے والدین یہ نہیں سکھاتے۔

اداکارہ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ ‘خواتین و حضرات، لڑکے اور لڑکیاں کبھی بھی کسی کی جانب سے غیر اخلاقی زبان برداشت نہ کریں، دنیا کے تمام اچھے لوگ آپ کے ساتھ ہیں‘۔

Armeena Khan

@ArmeenaRK

Ladies and gentleman, boys and girls: Never, EVER take bullying or abuse from anyone. All the decent people from around the world are with you. ❤️❤️

واضح رہے کہ ارمینا خان اداکاری کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات بھی انجام دیتی ہیں اور گاہے بگاہے معاشرتی مسائل اور رویوں کے حوالے سے اپنے خیالات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Comments
Loading...