Official Web

وزیر اعظم عمران خان کا وفاقی وزرا کیساتھ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی:  وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے انہیں اسٹریٹجک انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کے معاملات پر 8گھنٹے کی بریفنگ دی ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سٹریٹجک انٹیلی جنس اورنیشنل سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بعدازاں سیاسی اور عسکری رہنماوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا آئی ایس آئی دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی ہے، حکومت اورعوام مسلح افواج اور خفیہ ایجنسیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہیں 8طویل بریفنگ دی گئی تھی ۔

Comments
Loading...