Official Web

ایپل نے آئی فون ایکس سیریز کے دو نئے فونز متعارف کروادیے

وپرٹینو: ایپل نے اپنے مہنگے ترین اسمارٹ فون کے دو نئے ورژنز جبکہ ایک نئی اسمارٹ واچ متعارف کروادی ہے۔

ایپل نے بدھ کو آئی فون ایکس ایس اور آئی فون ایکس ایس میکس لانچ کردیا۔ یہ فونز ایپل کے آئی فون ایکس کے ہی جدید ورژنز ہیں۔

کوپرٹینو کیلی فورنیا میں فون لانچنگ کی تقریب میں ایپل کے چیف ایگزیکیٹیو ٹم کک نے کہا کہ ہم آئی فون ایکس سیریز کو نئی بلندیوں تک لے جارہے ہیں۔

ایپل کے نائب صدر فل شلر نے بتایا کہ فونز کا ڈسپلے 5.8 اور 6.5 انچ ہے۔

ایپل کی نئی اسمارٹ واچ—تصویر بشکریہ ایپل۔

اس کے علاوہ ایپل نے ایک نئی اسمارٹ واچ بھی متعارف کروائی ہے جس میں صحت کے حوالے سے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

یہ واچ 21 ستمبر سے امریکا میں 399 ڈالرز میں دستیاب ہوگی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر جیف ولیم نے بتایا کہ اس واچ سے کسی بھی وقت کہیں بھی ای سی جی لیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر اس گھڑی کو پہننے والا شخص گرجائے تو یہ اس صورت حال کو سمجھنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

جیف نے بتایا کہ اگر گرا ہوا شخص کچھ دیر تک اپنے مقام سے ہل نہیں پاتا تو یہ گھڑی ایمرجنسی سروسز کو کال کردے گی۔

Comments
Loading...