سام سنگ نے گلیکسی جے 7 میکس سمارٹ فون جاری کر دیا

لاہور(آن لائن)سام سنگ نے اپنا جدید سمارٹ فون ”گلیکسی جے 7 میکس“ پاکستان میں جاری کر دیا ہے۔ یہ فون 4 جی بی ریم اور زیادہ شفاف اور بہتر تصاویر کے لئے 5.7 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔ یہ فون ”چہرے کی شناخت“ کی انقلابی خصوصیت کا حامل ہے جو صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی مکمل سیکورٹی کو یقینی بناتی ہے۔ نئے گلیکسی جے 7 میکس میں ”سمارٹ گلو“ کی خصوصیت ایل ای ڈی لائٹ کی ایک چھوٹی سٹرپ پر مشتمل ہے۔ یہ فون کے بیک کیمرے کے گرد موجود ہے جو مختلف رنگوں میں روشن ہوتی ہے۔ یہ روشنی صارف کو موصول ہونے والی کال یا مخصوص نوٹیفیکیشن کے بارے میں مطلع کرتی ہے۔ بہت سی دیگر دلچسپ خصوصیات کے ساتھ سام سنگ اپنے صارفین کو گلیکسی جے 7 میکس کے ساتھ زیادہ متاثر کرتا ہے۔ یہ پائیدار سمارٹ فون کم روشنی میں بھی زیادہ روشن، صاف تصاویر اور سیلفیز نکالنے کے لئے بیک پر ایک طاقتور 13 میگا پکسل کے پرائمری کیمرہ اور 13 میگا پکسل کے فرنٹ شوٹر کیمرہ سے مزین ہے۔ جدید کیمرہ کی خصوصیات صارف کو ان کی زندگی میں زیادہ خوشگوار لمحات کو فوری محفوظ کرنے اور ان تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیجیٹیل طور پر بڑھانے کے قابل بناتی ہیں۔ نیا سام سنگ گلیکسی جے 7 میکس ایک طاقتور پروسیسر 1.69Ghz اوکٹا کور میڈیا ٹیک، Helio P-20 کے ساتھ بہتر ملٹی ٹاسکنگ اور یو آئی ٹرانزیشن فراہم کرتا ہے۔ یہ فون 32 جی بی (روم) انٹرنل سٹوریج کا حامل ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ 7.0۔یوزر انٹرفیس کا حامل ہے جبکہ اس میں زیادہ عرصہ تک چلنے والی 3300 ایم اے ایچ نان ریمووایبل بیٹری ”الٹرا پاور سیوونگ موڈ“ کے ساتھ موجود ہے۔ یہ فون پاکستان میں 31,999 روپے میں قابل خرید ریٹیل قیمت پر مختلف پرکشش رنگوں میں دستیاب ہے۔

Comments
Loading...