Official Web

ایمرٹس ایئر بس سے 20 اے 380 طرز مسافر بردار طیارے خریدے گی

ابوظہبی(آن لائن)متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمرٹس اور ایئر بس نے ایک بہت بڑے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایئر بس کے مطابق اس معاہدے کے تحت اے 380 طرز کے بیس مسافر بردار طیارے اس فضائی کمپنی کو فراہم کیے جائیں گے۔ اگر یہ معاہدہ طے نہ پاتا تو یورپی طیارے ساز ادارے ایئر بس کو اے 380 طیاروں کی تیاری جلد ہی روک دینا پڑ جاتی۔ اس وجہ سے اب دنیا کے ایسے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے مزید کم از کم دس سال تک تیار کیے جاتے رہیں گے۔

Comments
Loading...