سنجواں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میدان جنگ بن گیا، 23بھارتی فوجی ہلاک ،تحقیقات سے قبل الزامات مسترد کرتے ہیں ،پاکستان

آپریشن میں 20ہزار فوجی ، جنگی ہیلی کاپٹر ، ڈونر ٹینکوں کی مدد حاصل، 3مجاہدین شہید
30گھنٹے گزر نے کے باوجود بھارتی افواج علاقہ کلیئر کرنے میں ناکام،بھارتی میڈیا چیخ اُٹھا
سرینگر،مظفرآباد(این این آئی ) جموں سنجواں بریگیڈ ہیڈ کواٹر میں جھڑپ کو 30گھنٹے گزر گئے بھارتی افواج کلیئر کرنے میں ناکام! ¾ آپریشن میں 20ہزار فوجی ، جنگی ہیلی کاپٹر ، ڈونر ٹینکوں کے ساتھ کامیابی حاصل نہ کرسکے- 23سے بھارتی فوجی ہلاک ! 3مجاہدین کی شہادت کی اطلاع ! ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جموں سنجواں برگیڈ ہیڈ کواٹر میں 4مجاہدین داخل ہونے کے بعد بھارتی افواج پوری طاقت کے باوجود نکالنے میں ناکام ہوکر رہ گئی ! مسلسل 30گھنٹوں کی جھڑپ کے باوجود بریگیڈ کو کلیئر نہ کرسکے جبکہ 20ہزار سے زائد بھارتی افواج ، جنگی ہیلی کاپٹروں ، ڈونر ٹینکوں کے ساتھ بھی 4مجاہدین کا مقابلہ کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ! بھارتی میڈیا کے مطابق 3مجاہدین کی شہادت کی اطلاع ہے ! جبکہ 23سے زائد فوجی اہلکار ہلاک گئے جن میں میجر اور کرنل شامل ہیں دوسری جانب بھارتی حکومت اورمیڈیا مسلسل ہلاکتوں میں غلط بیانی سے کام لے کر اپنے فوجیوں کی لاشیں چھپانے میں مصروف ہے جبکہ بھارتی عوام کی جانب سے شدید احتجاج ! دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں تعینات

فوجی ذہنی امراض میں مبتلا ! چھٹیاں نہ ملنے کی وجہ سے خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

ایسے ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، دفترخارجہ
اسلام آباد (این این آئی )پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سنجوان کیمپ پر مبینہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کر دئیے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کسی بھی واقعہ کی مکمل تحقیقات سے قبل الزامات بھارتی وطیرہ ہے، بھارتی میڈیا گمراہی اور جنگی جنون پیدا کر رہا ہے ¾ ایسے ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنجوان کیمپ پر حملے کے حوالے سے بھارتی میڈیا ، پولیس اور حکام کے بیانات مسترد کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے پرعزم ہیں، امید ہے دنیا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے گی اور

کنٹرول لائن، ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لے گی۔

 

Comments
Loading...