Official Web

آرمی چیف سے ترکی اورایران کے سفیروں کی ملاقاتیں

ترکی کیساتھ تعلقات مزیدمضبوط بنانے،پاک ایران بارڈرمینجمنٹ پرتبادلہ خیال

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی اور ایران کے سفیروں نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر اصحان مصطفی اور ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے راولپنڈی جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ترک سفیر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں برادر ملک ترکی کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف اور ایرانی سفیر کے درمیان بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفیر سے ملاقات میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر بھی بات کی گئی۔

Comments
Loading...