Official Web

ایک ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی:  پاکستان میں گزشتہ ماہ جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، صرف ایک ماہ میں 23 ہزار 700 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

گاڑیوں کی فروخت کو ٹاپ گیئر لگ گیا۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت 13 فیصد اضافے سے 23 ہزار 700 تک پہنچ گئی جبکہ جولائی سے جنوری کے دوران گاڑیوں کی مجموعی فروخت 29 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد رہی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے پرانی گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی، آن لائن ٹیکسی سروس اور کم شرح سود کے باعث گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا۔

Comments
Loading...