Official Web

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی:  سونے کی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد ایک بار پھر 56 ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر اضافے سے 1321 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 اور257 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 55 ہزار 900 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر47 ہزار 914 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے800 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت685.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

Comments
Loading...