انتخابات مقررہ وقت پر‘حکومت اپنی مدت پوری کرےگی وزیراعظم

فیصل آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ،انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ،آگے بڑھنے کیلئے جمہوری نظام ہی بہترین آپشن ہے ،حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں ،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے ۔ فیصل آباد میں ہنڈائی کارپلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ پاکستان میں نجکاری کی پالیسی خاصی کامیاب رہی ہے میاں محمد نوازشریف نے نجکاری کی پالیسی 1990میں شروع کی آج ہر کوئی نجکاری سے متعلق بات کرتا ہے اور نجکاری پر یقین رکھتا ہے ۔ ن لیگ کی حکومت نے ہمیشہ مثبت اقدامات کئے ہیں ۔ آج ملک معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے ۔ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے ۔ موجودہ حکومت نے بہت سے ترقیاتی کام شروع کررکھے ہیں جن میں سے بہت سے مکمل ہوچکے ہیں اور کچھ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے فیصلہ عوام کریں گے ۔ 15جولائی 2018کے الیکشن میں کامیابی کارکردگی کی بنیاد پر حاصل کریں گے ۔ عوام ہماری کارکردگی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے جمہوری ہی بہترین آپشن ہے ۔ چار سال قبل ہمیں توانائی کی کمی کا سنگین مسئلہ تھا آج الحمداللہ ہم توانائی میں خود کفیل ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وہ پاکستان نہیں جو سی این این دکھا رہا ہے اصل پاکستان یہ ہے جہاں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے موجودہ حکومت نے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بحران پر قابو پایا موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک میں سستی بجلی دستیاب ہے ۔ پاکستان میں گیس ٹرمینل لگ رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہنڈا اور نشاط گروپ کی سرمایہ کاری پر مشکور ہیں ۔ امید ہے ہنڈائی سرمایہ کاری صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے مفید ثابت ہوگی ۔

مختلف شعبہ جات میں غیر ملکی سرمایہ کاری حکومت کی مثبت پالیسیوں پر اعتماد کی مظہر ہے، شاہد خاقان عباسی
حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے ،مستحکم حکومتی پالیسیوں میں تسلسل کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،ترقی کیلئے جمہوری نظام بہترین آپشن ہے ، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرےگی، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ، ہنڈائی اور نشاط گروپ کی سرمایہ کاری پر ان کے مشکور ہیں، وزیراعظم کاہنڈائی کار پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
فیصل آباد (این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مختلف شعبہ جات میں غیر ملکی سرمایہ کاری حکومت کی مثبت پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے ،مستحکم حکومتی پالیسیوں میں تسلسل کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،ہنڈائی اور نشاط گروپ کی سرمایہ کاری پر ان کے مشکور ہیں،ترقی کیلئے جمہوری نظام بہترین آپشن ہے ،موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرےگی، انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ۔ وزیراعظم نے یہ بات بدھ کو ہنڈائی کار پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر تجارت پرویز ملک، وزراءمملکت عابد شیر علی، طلال چوہدری، ارکان پارلیمان، ممتاز صنعتکار اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے شرکاءکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، ہنڈائی اور نشاط گروپ کی سرمایہ کاری پر ان کے مشکور ہیں، یہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسی پر اعتماد کی عکاسی ہے، حکومت کی مستحکم پالیسیوں میں تسلسل کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نجکاری کی پالیسی خاصی کامیاب رہی ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، اس تناظر میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں نجکاری کا عمل شروع کیا، آج ہر کوئی اس کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں میں عدم تسلسل کی وجہ سے مسائل کا سامنا رہا لیکن اب پالیسیوں کے استحکام اور تسلسل کے نتیجہ میں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور مختلف شعبہ جات میں غیر ملکی سرمایہ کاری آ رہی ہے، یہ وہ اصل پاکستان ہے جہاں سرمایہ کاری آ رہی ہے اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے جمہوری نظام ہی بہترین آپشن ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، انتخابات آئندہ سال اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور عوام فیصلہ کریں گے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ہنڈائی کی سرمایہ کاری مقامی صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے مفید ثابت ہو گی، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بحران پر قابو پا لیا ہے، آج مو¿ثر پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں سستی بجلی دستیاب ہے، اس کے علاوہ ملک میں گیس ٹرمینل بھی لگ رہے ہیں اور موٹرویز بن رہی ہیں، موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک میں 580 کلومیٹر طویل موٹرویز تھیں اور آج 1800 کلومیٹر سے زائد موٹرویز بن چکی ہیں یا تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

Comments
Loading...