Official Web

امام الحق کی انگلی میں فریکچر ہو گیا

دبئی ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹس مین امام الحق کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہو گیا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہے اور وہ مزید فیلڈنگ نہیں کر سکیں گے۔

22سال کے امام الحق نے اس سال مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

دبئی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا چوتھا ٹیسٹ ہے، جہاں آسڑیلیا کے خلاف انہوں نے پہلی اننگز میں 76 اور دوسری اننگز میں 48 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر سے ابوظہبی ٹیسٹ میں اوپنر کی شرکت مشکل ہے۔

Comments
Loading...