چیمپئنز فٹبال لیگ: مانچسٹر سٹی نے باسل کلب کو چار صفر سے شکست دیدی

مانچسٹر:  چیمپئنز فٹبال لیگ میں مانچسٹر سٹی نے سوئٹزرلینڈ کی باسل کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چار صفر سے شکست دے دی۔

چیمپئنز فٹبال لیگ کے پری کوارٹرز فائنل مرحلے میں انگلش کلب مانچسٹر سٹی چھا گئی، پہلے لیگ میں سوئٹزرلینڈ کی باسل کلب چار صفر سے ناکام ہو گئی۔

مانچسٹر سٹی کے ایلکے گونڈآن نے 14ویں منٹ میں پہلا گول سکور کیا۔ برنارڈو سلوا نے دوسرا گول کر کے مانچسٹر سٹی کی برتری دگنا کر دی۔

تیسرا گول سٹرائیکر سرجیو نے کیا تو گول کیپر گیند کو دیکھتے ہی رہ گئے۔ اس کے بعد ایلکے گونڈآن نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پھینک کر مانچسٹر سٹی کو چار صفر سے جتوا دیا۔

Comments
Loading...