ن لیگ نے سینیٹ ٹکٹ کے بدلے فوج کیخلاف بیان پراکسایا،عائشہ گلالئی((الزام جھوٹا،عدالت جائینگے،ن لیگ))

نوازشریف عمران سے زیادہ خطرناک، وقت آنے پر سینیٹ ٹکٹ دینے کی پیشکش کرنے والے کانام بھی بتادوںگی، پریس کانفرنس
بیان سیاسی شہرت حاصل کرنے کی مذموم سازش ،گلالئی الزامات کی بجائے لیگی رہنماءکانام بتائیں،وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عمران خان کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں۔ جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ن) پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اداروں کے خلاف بولنے کے لئے حکمراں جماعت نے سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ میرے نزدیک اداروں کے خلاف بات کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اور وقت آنے پر ٹکٹ دینے والے کا نام بھی بتا دوں گی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنے پاو¿ں پر کلہاڑی مارتے ہیں لیکن نواز شریف چیئرمین تحریک انصاف سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ پی ٹی آئی کی منحرف رہنما نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے پورے ملک کا اسکریپ اکٹھا کر کے فیکٹری بنائی اور دولت سمیٹی جبکہ مریم نواز کو مانسہرہ جانے کے لئے ہیلی کاپٹر مل جاتا ہے، کیا یہ ہوتی ہے عوامی سیاست۔ عائشہ گلالئی کے الزامات پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ کا کہنا ہے کہ جن ہاتھوں میں عمران خان اور طاہرالقادری کھیلتے ہیں، عائشہ گلالئی بھی انہی ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے پاس سینیٹ ٹکٹ کے لیے قد آور لوگوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ گلالئی پہلے سیاست میں خود کو اس مقام تک لائیں کہ (ن) لیگ انہیں ٹکٹ کی آفر کرے ¾عائشہ گلالئی نے جو بیانیہ دیا وہ شکست کھا چکا ہے اس لئے انہیں اپنے قد سے زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی ناراض رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے نواز شریف اور سینیٹ ٹکٹ کی پیش کش کے بیان کو جھوٹ اور سیاسی شہرت حاصل کرنے کی مذموم سازش قرار دیا ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات کا عائشہ گلالئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کا جھوٹ پر مبنی بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کا بیان محض سیاسی شہرت اور حاصل کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عائشہ گلا لئی نے تحریک انصاف تو چھوڑ دی مگر اس جماعت کے سربراہ کے سکھائے ہوئے جھوٹ کو نہ چھوڑا، وہ کس کے ایجنڈے پر اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، گلالئی جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے اس لیگی رہنما کا نام بتائیں جس نے انہیں سینٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی۔وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عائشہ گلالئی کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وفادار اور مخلص کارکنوں کی موجودگی میں کسی باہر والے کو ٹکٹ دینے کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی گنجائش۔دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ نواز نے کہا ہے کہ الزامات پر پارٹی نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان ن لیگ کے مطابق عائشہ گلالئی کا بیان انتہای شرمناک، مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی میں اگر جرآت ہے تو اس شخص کا نام بتائے جس نے انہیں سینٹ کے ٹکٹ کی آفر کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کس کی زبان بول رہی ہے یہ بھی پتا لگانا ضروری ہے۔ادھر سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ جن ہاتھوں میں عمران خان اور طاہرالقادری کھیلتے ہیں، عائشہ بھی انہی ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس سینیٹ کے ٹکٹوں کے لیے قدآور لوگوں کی لائن لگی ہوئی ہے، گلا لئی پہلے سیاست میں خود کو اس مقام تک لائیں کہ (ن) لیگ انہیں ٹکٹ کی پیشکش کرے۔

Comments
Loading...