رواں سال کے دوران سمارٹ فونز کی فروخت میں کمی کی پیش گوئی

جینیوا(آن لائن) عالمی ٹریڈ ارگنائزیشن نے 2018ئ کے دوران سمارٹ فونز کی فروخت میں 2.8 فیصد کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ عالمی ٹریڈ ارگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سال 2018ئ میں سمارٹ فونز کی فروخت میں 2.8 فیصد کمی واقع ہوگی تاہم سام سنگ کمپنی مارکیٹ میں اول نمبر پر رہے گی اور اس کی اے اور جے سیریز کے سمارٹ فونز سب سے زیادہ فروخت ہوں گے۔اس کے باجود ان کی فروخت میں بھی 2017ئ کی نسبت 5 فیصد کمی واقع ہوگی۔ ایپل اور ایچ ایم ڈی کمپنی کے سمارٹ فونز کی فروخت میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آئے گا کیونکہ ایپل کمپنی رواں سال 3 نئے سمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے جبکہ نوکیا کمپنی اپنے سمارٹ فونز کو بھارت میں کم قیمتوں میں پیش کر رہی ہے۔ اوپو اور ویوو کمپنی کے سمارٹ فونز کی فروخت میں بھی پانچ فیصد کمی واقع ہوگی۔ 2018ئ میں فروخت ہونے والے زیادہ تر سمارٹ فونز میں بڑی سکرین اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جبکہ فیس آئی ڈی اور آئرس سکینر کو بھی سمارٹ فونز کا حصہ بنانے کا رواج بڑھے گا۔#/s#

Comments
Loading...