شریف باپ بیٹی قوم کوبے وقوف بنانا بند کریں: عمران خان

جمہوریت میں عوام ووٹ سے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں، عدلیہ کا کام انصاف کی فراہمی ہوتا ہے: چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹویٹ

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے شریف باپ بیٹی قوم کوبے وقوف بنانا بند کریں ، دونوں بار بارعوامی عدالت میں جانے کا اعلان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جمہوریت میں عوام ووٹ سے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں، عدلیہ کا کام انصاف کی فراہمی ہوتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو کرپشن الزامات پر پولیس کی تفتیش کا سامنا ہے، کسی کا ووٹ لے کر آنا اسے قانون سے بالاتر نہیں بنا دیتا۔

Comments
Loading...