Official Web

امریکہ مڈٹرم الیکشن: 100 رکنی سینیٹ میں ری پبلکنز کو برتری

واشنگٹن:  امریکہ میں مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج آنے شروع ہو گئے ہیں، سینیٹ میں ریپبلکنز نے ڈیموکریٹس کی 43 کے مقابلے 51 نشستوں سے سبقت حاصل کر لی ہے. ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 354 نشستوں کا رزلٹ آ گیا ہے جس میں ریپبلکن پارٹی کی 170 اور ڈیموکریٹس نے 184 نشستیں حاصل کی ہیں۔

امریکہ میں مڈٹرم الیکشن کے تاحال دستیاب نتائج کے مطابق سینیٹ میں ری پبلکنز نے کامیابی حاصل کر لی ہے، 100 رکنی سینیٹ میں ری پبلکنز کو 8 نشستوں پر برتری ہے، ڈیموکریٹس کی 43 نشستوں کے مقابلے ڈیموکریٹس 51 نشستوں کے ساتھ آگے ہیں۔ 22 ریاستوں میں ری پبلکنز اور18 میں ڈیموکریٹس کے گورنرز نے فتح حاصل کی ہے۔

 

کانگریس کے ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 354 نشستوں کا رزلٹ آ گیا ہے، جس کے مطابق ریپبلکن پارٹی 170 جبکہ ڈیموکریٹس نے 184 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔ اس طرح اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔

موجودہ انتخابات امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں، اب تک کے دستیاب نتائج کے مطابق امریکی عوام نے کہیں اعتماد اور کہیں عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے تاہم ٹرمپ کے حامی بڑے برج الٹ گئے، ورجینیا سے ڈیموکریٹ امیدوار "جینیفر ویکسٹن” اور اوہائیو سے "شیرڈ براؤن   سینیٹ کی نشتوں پر کامیاب ہو گئے ہیں۔

 

Comments
Loading...