Official Web

ترجمان دفترخارجہ نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی تردید کردی

ملتان: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہے جب کہ بیرون ملک روانگی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔ اس سے قبل آسیہ مسیح کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الملوک نے بی بی سی سے گفتگو میں رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ کو ملتان جیل سے رہا کردیا گیا۔

دوسری جانب آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی متضاد خبریں زیر گردش ہیں کہ انہیں نورخان ایئربیس سے ہالینڈ روانہ کردیا گیا ہے جب کہ ان کے خاندان کے علاوہ پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر بھی جہاز میں سوار تھے۔

آسیہ مسیح کی رہائی پر تحریک لبیک پاکستان نے رد عمل میں کہا کہ آسیہ کی رہائی حکومتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پورے پاکستان کی فضا آسیہ کی رہائی کی خبر سن کر غم و کرب میں مبتلا ہے، معاہدہ کی خلاف ورزی کر کے بدعہدی کی سیاہ تاریخ رقم کی گئی ہے۔

Comments
Loading...