Official Web

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے سپاہی ظہیر احمد شہید

راولپنڈی:  ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا، شہید کا تعلق بھمبر کے گاؤں سلطان پور سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فوج نے تھب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے گزشتہ روز مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں کیپٹن ضرغام فرید شہید اوربم ڈسپوزل ٹیم کے رکن سپاہی ریحان شدید زخمی ہوئے۔ 25 سالہ کیپٹن ضرغام فرید غیر شادی شدہ اور تعلق سرگودھا سے تھا۔

Comments
Loading...