
قصور،ہفتہ صحت 19فروری سے 24فروری تک جاری رہے گا
قصور۔18 فروری(اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر میں ہفتہ صحت کا افتتاح کریں گے، ہفتہ صحت 19فروری سے 24فروری تک جاری رہے گا، تمام ٹیسٹ فری کئے جائینگے‘ آنے والے افراد کی مکمل سکریننگ کی جائےگا‘ رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں ہفتہ صحت 19فروری بروز پیر سے 24فروری بروز ہفتہ تک جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انچارج ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ڈاکٹر امتیاز احمد اولکھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ہفتہ صحت میں ٹی بی، یرقان، شوکر، پھیپھڑوں، حمل سمیت ودیگر ٹیسٹ فری کئے جائیں گے، مختلف ٹیسٹوں کےلئے 8ڈیسک بنائے جائیں گے جہاں پر آنے والے تمام افراد کی مکمل سکریننگ کی جائے گی، ہفتہ صحت کے موقع پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کومفید مشورے بھی د ے گی، اہلیان مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کے رہائشی اس ہفتہ صحت سے مستفید ہونے کےلئے صبح 8بجے سے لےکر 2بجے تک ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آبا آئیں۔افتتاحی تقریب میں ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔