
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 14.38 فیصد کا اضافہ ہوا ، پی بی ایس
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 14.38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران موبائل فونز کی درآمدات 376.498 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 329.177 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 14.38 فیصد یعنی 47.321 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ٹیلی کام کی مجموعی قومی درآمدات میں 12.05 فیصد کے اضافہ سے درآمدات 739.618 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔