منا لاہوری المعروف ”زکوٹا جن“ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میںسپرد خاک

لاہور۔18 فروری(اے پی پی )پی ٹی وی لاہور سنٹر سے بچوںکا معروف ڈرامہ عینک والا جن سے شہرت سے حاصل کرنیوالے منا لاہوری المعروف ”زکوٹا جن“ کو سینکڑوں سوگواروںکی موجودگی میں فیروزوالا کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا‘ اس موقع پر ٹی وی ڈرامہ عینک والا جن کے ساتھی فنکاروں حسیب پاشا (ہامون جادوگر) سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ ان کی رسم قل آج نماز ظہر تا نماز عصر ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائیگی۔

Comments
Loading...