مارٹن گپٹل ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے، چھکوں کی سنچری بھی مکمل

ہیملٹن۔ 18 فروری (اے پی پی)نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز مارٹن گپٹل ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ یہ ان کے کیریئر کی 16 ویں سنچری ہے، اس طرح وہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس میچ میں انہوں نے چھکوں کی سنچری بھی مکمل کر لی، وہ کرس گیل کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں چھکوں کی سنچری بنائی۔ ان کے چھکوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے اور انہیں کرس گیل کے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑنے کےلئے محض دو چھکے درکار ہیں۔ گیل 103 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

Comments
Loading...