
سب دشمن بن گئے ، انتقام لینا چاہتے ہیں، نوازشریف
عوام کو ووٹ کے تقدس کی حفاظت کر نا ہوگی، ¾ یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک کو انتہائی خطرہ لاحق ہو جائیگا ¾انتخابات میں امپائروں کی انگلیوں والوں کے ڈبے خالی رہیں گے،سابق وزیر اعظم
ہمارا نظام عدل ہر اس شخص کا مقروض ہے جس نے ووٹ ڈالا ¾ نواز شریف کےساتھ ہونے والے مظالم کے قرض کون چکائے گا؟منصفوں اور عدلیہ کا سارا زور وزیراعظم اور سیاستدانوں پر ہی چلتا ہے ،مریم نواز
شیخوپورہ(آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور دن رات کام کرنے پر مجھے نکالا گیا، ہم نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لے کر آئے اور بدامنی کا خاتمہ کیا، لاڈلے اور پیپلز پارٹی سے پوچھیں کہ انہوں نے کون سا بڑا منصوبہ شروع یا مکمل کیا، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ اور کراچی میں امن کس نے قائم کیا،امپائر کی انگلی کہنے والوں کو خدا حافظ کہنے کا وقت آگیا، 2018 کے انتخابات میں امپائروں کی انگلیوں والوں کے ڈبے خالی رہیں گے، عوام نواز شریف کے ساتھ ملکر قدم سے قدم ملا کر چلیں گےاتوار کے روز شیخوپورہ کے کمپنی گراو¿نڈ میں مسلم لیگ ن کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پانچ سال پورے کرنے نہیں دیئے گئے، نواز شریف کو گرفتار کیا گیا، اٹک کے قلعہ میں بند کرنے کے علاوہ ملک بدر کیا گیا، کیا عوام کو اس کی وجہ سمجھ آتی ہے لیکن مجھے سمجھ آتی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ یہ لاڈلے اور پیپلز پارٹی سے پوچھیں کہ انہوں نے کون سا بڑا منصوبہ شروع یا مکمل کیا، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ اور کراچی میں امن کس نے قائم کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں نے ملک کو اندھیرے میں غرق کیا، پشاور میں سڑکیں ٹوٹی پھوٹیں ہیں اور کراچی کا بھی یہی حال ہے۔نواز شریف نے کہا کہ امپائر کی انگلی کہنے والوں کو خدا حافظ کہنے کا وقت آگیا اور 2018 کے انتخابات میں امپائروں کی انگلیوں والوں کے ڈبے خالی رہیں گے، جو ووٹ مسلم لیگ (ن) کے بکسے میں نہیں جائے گا وہ عوام کے ووٹ کے تقدس کے خلاف جائے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 70 سال سے جو اس ملک کے ساتھ ہوتا آرہا ہے وہ آئندہ نہیں ہونے دیں گے، عوام نواز شریف کے ساتھ ملکر قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ یہاں سب دشمن بنے ہوئے ہیں اور وہ انتقال لینا چاہتے ہیں، اگر مشکل وقت آتا ہے تو نواز شریف گھبرانے والا نہیں، عوام کا دامن نہیں چھوڑوں گا اور عوام کے ساتھ ملکر پاکستان کی قسمت بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پانچ سال پورے کرنے نہیں دیے گئے، نواز شریف کو گرفتار کیا گیا، اٹک کے قلعہ میں بند کرنے کے علاوہ ملک بدر کیا گیا، کیا عوام کو اس کی وجہ سمجھ آتی ہے، لیکن مجھے سمجھ آتی ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے چھوٹا نوٹ 10 روپے کا ہے اور اگر کوئی ثابت کر دے کہ میں نے 10 روپے کی بھی رشوت لی ہے تو میں ساری عمر کے لئے ریٹائرڈ ہوجاو¿ں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ لاڈلے اور پیپلز پارٹی سے پوچھیں کہ انہوں نے کون سا بڑا منصوبہ شروع یا مکمل کیا، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ اور کراچی میں امن کس نے قائم کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں نے ملک کو اندھیرے میں غرق کیا، پشاور میں سڑکیں ٹوٹی پھوٹیں ہیں اور کراچی کا بھی یہی حال ہے۔نواز شریف نے کہا کہ امپائر کی انگلی کہنے والوں کو خدا حافظ کہنے کا وقت آگیا اور 2018 کے انتخابات میں امپائروں کی انگلیوں والوں کے ڈبے خالی رہیں گے، جو ووٹ مسلم لیگ (ن) کے بکسے میں نہیں جائے گا وہ عوام کے ووٹ کے تقدس کے خلاف جائے گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ 20سال سے نوازشریف کو مائنس کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کچھ نہیں ملا،نوازشریف آمر کے سامنے سر نہ جھکانے پر 14سال قید کی سزا سنائی گئی،نوازشریف 14ماہ قید اور7سال جلاوطن رہے،کیا نوازشریف کے مخالفین یہ قیمتی وقت لوٹا سکتے ہیں،آئین اور قانون پر مشتمل حقیقی جے آئی ٹی بنے گی اور پتہ لگائے گی کہ وٹس اپ جے آئی ٹی کیوں بنی اور کس نے بنائی۔اتوار کے روز شیخوپورہ میں مسلم لیگ(ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا مقدمہ لے کر عوام میں آئی ہوں،ہمارا نظام عدل ہر اس شخص کا مقروض ہے جس نے ووٹ ڈالا،نواز شریف کے ساتھ ہونے والے مظالم کے قرض کون چکائے گا۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ کیا پاکستان کا اسی طرح تماشا بنتا رہے گا، کیا اس ناانصافی کے خلاف آپ کچھ کریں گے، نواز شریف کو گالی دینے والے منصفوں نے ہی ان کا فیصلہ سنانا ہوگا، نواز شریف کو عوام کی محبت اور عشق کی سزا ملتی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ مائنس نواز شریف کے فارمولے پر کام کرنے والوں کو ناکامی ہوئی،نواز شریف کو بدلے میں عوام کی محبت اور عشق ملا اور وہ وقت آرہا ہے جب آئینی اور قانونی جے آئی ٹی بنے گی
نوازشریف