بھارتی فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے طور پر میری نامزدگی اعزاز کی بات ہے ‘صباء قمر

لاہور(آن لائن)معروف اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ میں ودیا بالن کو فلم فیئر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتی ہوں ، بھارتی فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے طور پر میری نامزدگی سب سے یادگار لمحہ تھا، گوکہ میری فلم ” ہندی میڈیم ” کو بہترین فلم اور میرے مد مقابل کردار ادا کرنے والے عرفان خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ،میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایوارڈ بھی میرا ہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق داکارہ صبا قمر پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ بہترین اداکارہ کے طور پر ودیا بالن ، سری دیوی جیسی سینئر اداکارائوں کے ساتھ مقابلہ تھا جس میں ودیا بالن کو بہترین اداکارہ قرار دیا گیا، مجھے ایوارڈ نہ ملنے کا کوئی دکھ نہیں بلکہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں جس کو بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا، فلم فیئر ایوارڈ میں میرا نام شامل ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بالی ووڈ میں ہمارے اداکاروں کی قابلیت کا اعتراف کیا جاتا ہے اور اگلی کسی فلم میں موقع ملا تو اپنی اداکاری سے ضرور ایوارڈ حاصل کروں گی،میں اپنے ان تمام پاکستانی اور بھارتی پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا

Comments
Loading...