کراچی ، اےسکارٹس انوےسٹمنٹ بےنک برانچ کا شاندار افتتاح بحریہ ٹاﺅن ممبران، رہائشیوں اور سرماےہ کاروں کےلئے آسان قرضوں کی سہولت فراہم

کراچی ، اےسکارٹس انوےسٹمنٹ بےنک برانچ کا شاندار افتتاح
چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹاﺅن کے وعدے کےمطابق بینک برانچ نے کا م کا آغاز کردیا
بحریہ ٹاﺅن ممبران، رہائشیوں اور سرماےہ کاروں کےلئے آسان قرضوں کی سہولت فراہم
کراچی(سٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے بحریہ آرچرڈ لاہورمیں پہلی برانچ کے کامےاب آغازکے بعدبحریہ ٹاﺅن نے اپنے نئے کاروباری منصوبے اےسکارٹس انوےسٹمنٹ بےنک لمیٹڈ کی بحریہ ٹاﺅن کراچی ہیڈ آفس میںایک اور برانچ کا شاندار افتتاح کردیا۔ اس تقرےب کا انعقادسوموارکے روز معزز مہمانوں کے درمےان اےک خوبصورت تقرےب مےں کےاگےا۔سی او او بحرےہ ٹاﺅن ایڈمرل حےات اور سی ای او اےسکارٹس انوےسٹمنٹ بےنک لمیٹڈنوےد امےن خواجہ کےساتھ ساتھ دونوں جانب کی منیجمنٹ نے شرکت کی۔اس موقع پرسی او او بحریہ ٹاﺅن ایڈمرل حےات کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ’ اےسکارٹس انوےسٹمنٹ بےنک لمیٹڈ کا اصل مقصدبحریہ ٹاﺅن کے رہائشیوں کیلئے ایک شاندار لائف سٹائل کی تکمیل ہے۔ابتداءمیںاس بینک کے ہاﺅسنگ فنانس سے پاکستان کے 3 شہروں میں بحریہ ٹاﺅن کے ممبران اپنے گھر تعمیر کر سکیں گے۔loan ۔ low-cost housingکو پروموٹ کرنا اور اسلامی بینکنگ کے ذریعے پروموٹ کرنا بحریہ ٹاﺅن کا نصب العین ہے اور اےسکارٹس انوےسٹمنٹ بےنک لمیٹڈاس مقصد کی تکمیل کیجانب پہلا اور کامےاب قدم ہے۔ہم نے لاہور میں بینک برانچ کا آغاز کر دیا ہے اور انشاءاللہ رواںماہ کے آخر میں راولپنڈی میں بھی برانچ کا آغاز کر رہے ہیں۔‘ میڈیا سے گفتگو میں ایسکارٹس انوےسٹمنٹ بےنک لمےٹڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید امین خواجہ کا کہنا تھا کہ’ اللہ کے فضل سے بحریہ آرچرڈ لاہور میں 15 فروری کوبینک کی پہلی برانچ کا آغاز کیا، اور بحریہ ٹاﺅن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرجناب علی احمد ریاض ملک کے کے وعدے کے عین مطابق آج 19 فروری کو بحریہ ٹاﺅن کراچی میں بینک کی برانچ کا آغاز کر دیا گےا ہے۔ہم سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے بھی شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے ہماری ٹیم پر اعتماد کیا جس پر پورا اترنے کی ہم بھرپور کوشش کریں گے۔‘اےسکارٹس انوےسٹمنٹ بےنک لمےٹڈ اب اےکوےٹی کمپلائنٹ ہے اور 1,200,000,000روپے کی انویسٹمنٹ کے بعد تمام لائسنسز کی تجدےد ہو چکی ہے۔ اےسکارٹس انوےسٹمنٹ بےنک لمےٹڈنے نئی انتظامےہ کی پالےسی کے تحت تمام فعال کھاتے داروں کو جمع شدہ مارک اپ/منافع سمےت تمام ادائےگےاں کر دی گئی ہےں۔ اسٹےک ہولڈرز اور اسٹاک مارکےٹ نے اےسکارٹس انوےسٹمنٹ بےنک لمےٹڈ کی نئی انتظامےہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کےا ہے جس کا بہترےن عکاس پاکستان اسٹاک اےکسچےنج (PSX) مےں 13مارچ 2017 کے عام اعلان کے وقت بےنک کی مارکےٹ کےپٹلائزےشن مےں 428,211,000 روپے سے 1,940,400,000روپے تک19)فروری 2018کی شرح حصص کےمطابق(اضافہ ہے۔لاہور اور کراچی میں برانچز کے کامےاب آغاز کے بعد اےسکارٹس انوےسٹمنٹ بےنک لمیٹڈکی نئی برانچوں کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں بحریہ ٹاﺅن راولپنڈی میں کیا جا رہا ہے۔دےگر منصوبوں کی طرح ےہ منصوبہ بھی بحریہ ٹاﺅن کی عوامی فلاح کے فروغ کی رواےت کا عکاس ہے۔ بحریہ ٹاﺅن ،کراچی کی تاریخ کا بہترین اور محفوظ ترین رہائشی منصوبہ ہے جو بحریہ ٹاﺅن کی فنِ مہارت اورجدید طرزِ حےات کا شاندارعکاس ہے۔

Comments
Loading...