عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ

کراچی() عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا200روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 10ڈالر فی اونس کی نمایاں کمی ہوئی جس کے نتیجے میںسونا1349ڈالر فی اونس سے گھٹ کر1339ڈالر ہوگئی عالمی مارکیٹ میں اس رجحان اس کمی کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی اور فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کی کمی سے56550 روپے سے گھٹ کر 56300روپے اوردس گرام سونے کی قیمت48471 سے گھٹ کر48300روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی10روپے کی کمی سے800روپے ہوگئی۔

Comments
Loading...