ن لیگ کی عدلیہ مخالف مہم ،بلیک میلنگ ناقابل برداشت ہے، بلاول بھٹو

ن لیگ کی عدلیہ مخالف مہم ،بلیک میلنگ ناقابل برداشت ہے، بلاول بھٹو
شریف فیملی، جھوٹ، منافقت کی ماہر، جب فیصلے شریف خاندان کی ڈکٹیشن کےمطابق ہوں تو انہیں انصاف اچھالگتا ہے
عوام کی خدمت ہمارا مشن ،کارکن ممبر سازی مہم تیزکریں ،بھٹو کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیںگے ،چیئرمین پیپلزپارٹی
کراچی،اوستہ محمد(جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف خاندان ایک بار پھر عدلیہ کے ذریعے من پسند فیصلے صادر کرانا چاہتا ہے، مسلم لیگ (ن) کے عدلیہ پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی عدلیہ کے خلاف حملے، بلیک میلنگ بالکل برداشت نہیں، شریف خاندان جو چاہتا ہے ایسا قطعی ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب فیصلے شریف خاندان کی ڈکٹیشن کے مطابق ہوں تو انہیں انصاف لگتا ہے، ماضی میں ان کی جسٹس (ر) قیوم کو کام ہی اصل سازش تھی، ٹیلیفون کالز عدلیہ کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاناما پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کو سازش لگتی ہے، شریف خاندان جھوٹ، دھوکے باز اور منافقت کے ماہر ہیں۔یاد رہے ماضی میں (ن) لیگ نے اپنی حکومت میں سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کے ذریعے جسٹس (ر) قیوم سے اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کے لیے رابطہ کیا تھا۔بعد ازاں وزیر پنجاب شہباز شریف نے بھی نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی ایما پر ایم این اے چوہدری سرور کے کرپشن کیس میں من پسند فیصلے کے لیے جسٹس (ر) قیوم سے رابطہ کیا گیا تھا۔خیال رہے گذشتہ دنوں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ شریف خاندان قومی اداروں کو بیچنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم اداروں کی نجکاری کی کوششوں سے باز رہیں، اگر ایسا ہوا تو احتجاج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ممبر سازی مہم تیزکریں ،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیںگے ۔وہ گزشتہ روز اوستہ محمد میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے ویڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کررہے تھے ۔جلسہ سے سابق سابق رکن صوبائی اسمبلی اورپیپلز پارٹی کے رہنما میر حیدر خان جمالی ،ضلعی صدر وزیر احمد عمرانی کامریڈ گل کھوسہ افتاب کرم عمرانی صفدر علی عمرانی سابق ڈویثرنل صدر نیا زاحمد عمرانی سٹی صدر محبوب علی دایو تحصیل گند اخہ کے صدر ثنا اللہ پندرانی علی گل سومرو کامر یڈ لیاقت علی عمرانی عبدالرشید سو لنگی ممتاز سومرو سید یار شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکن ممبر شب مشن کو تیز کریں اور میر ے نانا ذالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی میں ممبر شب مہم شروع کیا ہم ان کی نقش قدم پر چل کر ممبر شب مہم شروع کیا ہے ملک کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان میں بھر پور شر کت کر یں کے محترم بے نظر بھٹو کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچا ئے انہوں نے کہا کہ آپ لو گون کو معلوم ہو نا چایئے کہ آج ملک میں مختلف دہیاتوں اور شہر یوں میں مسائل ہے ان کو آپ اور ہم ملکر حل کر یں اور بے نظیر بھٹو کی مشن کو آگے لائے پاکستا ن پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے وہ کھبی غریب عوام کی حقوق پرسودی بازی کر نے نہیں دیا ہے اور میرا یہ مشن ہے کہ ممبر شب پورے ملک میں جاری رہے اور اس ممبر شب مشن کو میرا ساتھ ملکر آگے بڑھائے انہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر پیپلز پارٹی ہی جمہوریت کے لیے قر بانیاں دی ہے اور میرے نا نا شہید ذالفقار وعلی بھٹو نے ملک کو ایک جمہوریت اور آئین دیا ہے اس آئین میں رہتے ہوئے غریب عوام کی خد مت کر نا ہے یہ خد مت ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے کارکن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام سے اپیل کر تے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے پلٹ فارم پر جع ہو کر شہید بے نظیر بھٹو کے پیغام کو آگے بڑھا ئے آج ملک ایک نازک دور سے گزار رہا ہے ان ملکی حالات کو بہتر بنا نے کےلئے پاکستان پیپلز پارٹی ہی حل کرسکتی ہے

Comments
Loading...