6 ماہ کے دوران چاول کی برآمدات 29 فیصد بڑھ گئیں

کراچی (آن لائن ) 6 ماہ میں چاول کی برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہو ا ، رواں مالی سال 2 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا،جولائی سے دسمبر کے دوران چاول کی برآمدات 29 فیصد اضافے سے 88 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 68 کروڑ ڈالر کا چاول برآمد کیا گیا تھا۔پیر کو رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر سیلمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ انڈونیشیا نے حال ہی میں چاول کی برآمدات کا ٹینڈر جاری کیا تھا جس میں 2 پاکستانی کمپنیاں بھی کامیاب رہی ہیں،انڈونیشیا چاول کی برآمدات شروع ہونے کے بعد مجوعی طور پر رواں مالی سال لگ بھگ 40 لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کیا جاسکے گا جس سے چاول کی برآمدات کے لئے رکھا گیا 2 ارب ڈالر کا ہدف باآسانی حاصل ہونے کا امکان ہے

Comments
Loading...