رواں مالی سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 24 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ءمیں 15 فروری 2018ءتک 2 لاکھ 40 ہزار زائد ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں 15 فروری 2018ءتک 1.238 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 9 لاکھ 98 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 2 لاکھ 40 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران 1.39 ملین، مالی سال 2015-16ءکے دوران 1.26 ملین، مالی سال 2014-15ءکے دوران 1.103 ملین اور مالی سال 2013-14 کے دوران 9 لاکھ 35 ہزار 776 ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے تھے۔

Comments
Loading...