
ٹاپ آرڈر ایک بار پھر فیل ہوا ہے، سرفراز احمد
ویلنگٹن(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر فیل ہوگیا جس کی وجہ سے بڑا اسکور نہیں بنا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مایبن ہونے والے میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ 140 سے 150 رنز بنالیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔واضح رہے کہ آج کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹ سے ہرادیا۔ میچ میں پاکستان ٹیم 105 رنز ہی بناسکی۔ ٹیم کے 9کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔کیوی ٹیم نے 3میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔