معروف موبائل کمپنی کےسستے اسمارٹ فون سامنے آگئے

لاہور:  جنوبی کورین کمپنی ایل جی نے سستے ترین اسمارٹ موبائل متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے

ایل جی نے 2017 میں "جی” اور "وی” سیریز کے قدرے سستے اسمارٹ فون متعارف کرائے تھے۔ اب کمپنی نے اس سیریز سے بھی مزید سستے فون متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے۔ آئندہ ہفتے اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے "موبائل ورلڈ کانگریس” کے ایونٹ میں ایل جی کی جانب سے "کے” سیریز کے 2 فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہےجس کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

"کے 8” کا بیک کیمرہ 8 میگا جب کہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہوگا۔ اس کی بیٹری 2500 ایم اے ایچ ہوگی۔ 5 انچ اسکرین کے حامل "کے 8” وائی فائی اور بلیوٹوتھ کی سہولت سے لیس ہوگا لیکن اس موبائل میں فور جی نیٹ ورک نہیں چلے گا۔ ممکنہ طور پر اس کی قیمت 60 امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی 6 ہزار 650 سے زائد ہوگی۔

ایل جی "کے 10” کا بیک کیمرہ 13 میگا جب کہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہوگا۔ اس کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ ہوگی۔ 3۔5 انچ اسکرین کے حامل "کے 10” میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہےجبکہ اس میں 16 جی بی ریم ہوگی۔ وائی فائی اور بلیوٹوتھ سے لیس اس فون میں فور جی اور تھری جی نیٹ ورک چلایا جاسکے گا۔ "ایل جی کے 10” کی ممکنہ طور پر قیمت 70 ڈالر سے 130 ڈالر کے درمیان یعنی پاکستانی 8 ہزار سے 13 ہزار روپے کے درمیان ہوگی۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس ایل جی کی جانب سے "کے” سیریز کے متعارف کرائے جانے والے فونز ممکنہ طور پر کمپنی کے اب تک کے سب سےسستے فور جی موبائلز ہوں گے۔

Comments
Loading...