
کائیلی جینر کی ایک ٹویٹ سے سنیپ چیٹ کو کروڑوں ڈالر کا نقصان
کیا کوئی اور بھی سنیپ چیٹ استعمال نہیں کرتا یا ایسا صرف میں ہی کرتی ہوں ، یہ بہت افسوس ناک ہے :اداکارہ کا ٹوئٹر پر پیغام
نیویارک (دنیا نیوز ) سیلیبریٹیز کسی کو بنا سکتی ہیں تو کسی کو تباہ بھی کر سکتی ہیں۔ امریکی ٹی وی سٹار کائیلی جینر کے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ سنیپ چیٹ استعمال نہ کرنے کے اعلان کے بعد کمپنی کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
کائیلی جینر نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ کیا کوئی اور بھی سنیپ چیٹ اب نہیں استعمال کرتا؟ یا ایسا صرف میں ہی کرتی ہوں، یہ بہت افسوس ناک ہے ۔
ان کے ٹوئٹر پر تقریبا دو کروڑ 45 لاکھ فالوورز ہیں اور ان کی ایک ٹویٹ کے بعد سنیپ چیٹ کے حصص گرنا شروع ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق بازارِ حصص میں کمپنی کی قدر میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔