ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات: نیب نے شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا

راولپنڈی:  نیب راولپنڈی نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 8 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ طلبی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 8 فروری کی صبح 10 بجے نیب راولپندی میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں اور اپنے ساتھ ایل این جی سے متعلقہ دستاویز بھی لے کر آئیں۔

Comments
Loading...