میاں صاحب کی صحت بہتر، مگر تشویش بھی ہے: مریم نواز

لاہور:  نواز شریف کی والدہ اور صاحبزادی نے سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا میاں صاحب کی صحت بہتر، مگر تشویش بھی ہے۔ والدہ شمیم بیگم نے کہا گلا خراب ہے ٹھیک سے بات نہیں ہوتی، اللہ نواز شریف اور شہباز شریف کی مدد فرمائے۔

یاد رہے لاہور کے سروسز ہسپتال میں نواز شریف زیر علاج ہیں، سابق وزیراعظم نے گزشتہ روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جانے سے انکار کرتے ہوئے فوری طور پر جیل بھجوانے پر اصرار کیا۔ انہوں نے کہا مجھے جیل بھجوا دیا جائے، میں پہلے بھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) جا چکا ہوں۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ نواز شریف کو صحت دے جبکہ شریف فیملی سے بھی درخواست ہے کہ وہ اس ایشو پر سیاست نہ کرے، نواز شریف اس وقت جیل میں ہیں اور قید ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کرنا کہ وہ کہاں جائیں گے؟۔

Comments
Loading...