امریکا اسرائیل سے فضائی دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ خریدے گا

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل سے محدود پیمانے کا فضائی دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے ترجمان کرنل پیٹرک سیبر کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے امریکا کی مدد سے تیار کردہ محدود پیمانے کا فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم‘ کی جوڑی خریدنا چاہتا ہے۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل سے فضائی دفاعی نظام کی خریداری امریکا کے لیے اپنی فوج کو بلواسطہ ہدف یعنی راکٹ اور مارٹر سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا کہ یہ دونوں سسٹم کس جگہ رکھے جائیں گے۔

واضح رہے ’آرئن ڈوم‘ فضائی دفاعی نظام 2011 سے اسرائیلی فوج کے استعمال میں ہے جسے غزہ سمیت دیگر مقامات سے آنے والے راکٹس یا دیگر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا اور اسرائیل کی دوستی کا ثبوت ہے۔

Comments
Loading...