پاکستان کرنسی مارکیٹ،روپے کے مقابلے میں ڈالراور سعودی ریال کی قدر میں استحکام،یورواوربرطانوی پاﺅنڈ میں اضافے کا رجحان رہا

کراچی(این این آئی)پاکستانی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالراور سعودی ریال کی قدر میں استحکام،یورواوربرطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں اضافہ،یواے ای درہم کی قدر میں کمی جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں ڈالرکی قیمت خرید110.58روپے اور قیمت فروخت110.68روپے پرمستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید111.90روپے اور قیمت فروخت112.10روپے پرمستحکم رہی ۔اعدادوشمار کے مطابق یوروکی قدرمیں40پیسے جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید میں1.20روپے اورقیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید136.60روپے سے بڑھ کر137.00روپے اورقیمت فروخت 138.10روپے سے بڑھ کر138.50روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید154.10روپے سے بڑھ کر155.30روپے اورقیمت فروخت156.00روپے سے بڑھ کر156.50روپے ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قدرمیں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.70روپے اور قیمت فروخت30.00روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید30.45روپے سے گھٹ کر30.40روپے اور قیمت فروخت30.75روپے سے گھٹ کر30.70روپے ہوگئی۔جمعہ کو چینی یوآن کی قیمت خرید17.30روپے اور قیمت فروخت18.30روپے پر مستحکم رہی۔

Comments
Loading...