وزیراعظم سے آئی ایم ایف کی سربراہ کی ملاقات، بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت

بئی: 

وزیراعظم عمران خان اور عالمی مالیاتی فنڈز کی مینیجنگ ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈے کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی، ملاقات دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر بھی موجود تھے جب کہ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔

Comments
Loading...