‘ڈاکوؤں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، شریف برادران ڈان بنے ہوئے تھے’

راولپنڈی:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تھل ایکسپریس کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا چور اور ڈاکوؤں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، شریف برادران ڈان بنے ہوئے تھے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے پہلے روز ملتان سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے ملتان کے مسافروں کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کرے گی، تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی چلا کرے گی، راولپنڈی سے ملتان کے سفر کا دورانیہ 11 گھنٹے میں طے ہوگا، 20 فریٹ ٹرینیں چلانا میرا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا جہاں جہاں غریب بستی ہے وہاں پٹڑی لے کر جاؤں گا، 750 زائد گنجائش والی تھل ایکسپریس میں 10 بوگیاں ہیں، ریلوے عوام کی ہے، ہم پر آرام حرام ہے، کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک کا معاملہ رواں ماہ حل کرنے کی کوشش ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا، سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری ہوگی، عمران خان نے ملک کے لیے سعودی ولی عہد سے ذاتی تعلقات بنائے۔

Comments
Loading...