
حکومت نے 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا اجرا روک دیا
اسلام آباد:
حکومت نے 15 فروری سے 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا اجرا روک دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے 15 فروری سے ملک میں 40 ہزار روپے مالیت کے نئے انعامی بانڈز کا اجراء روک دیا ہے اور اس کا سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نیشنل سیونگ سینٹرز اور کمرشل بینکوں کو بھی 15 فروری کے بعد سے نئے انعامی بانڈز جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سرکلر کے مطابق پہلے سے جاری کردہ 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز قائم رہیں گے اور ان انعامات بھی فراہم کئے جائیں گے اور ان کی خریدو فروخت بھی جاری رہے گی، تاہم 15 فروری سے 40 ہزار روپے مالیت کا مزید کوئی انعامی بانڈ جاری نہیں ہوگا۔